بنتِ حوا کے نام پیغام
جب ایک لڑکی گھر سے باہر نکلتی ہے تو وہ اکیلی نہیں ہوتی، ماں کا یقین، بھائی کا مان اور باپ کی عزت اس کے ساتھ ہوتی ہے. جب ایک لڑکی کے ہاتھ میں موبائل دیا جاتا ہے تو وہ صرف موبائل نہیں ہوتا خاندان کی عزت اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے.
ہاں اے بنتِ حوا بہت یقین، مان بھروسے پر تمہیں آزادی دی جاتی ہے اس یقین کے ساتھ کہ کوئی ایسا کام تم سرزد نہیں کروگی کہ خاندان کی عزت پر آنچ آئے، ہاں اس مان پر کہ تم ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھاؤں گی کہ باپ کا سر شرم سے جھک جائے، ماں تمہارے ہونے پر کوسے، ہاں وہ اس یقین پر تمہیں گھر سے باہر نکالتے ہیں کہ تم پڑھ لکھ کر نسلیں سنواروں گی. اے بنتِ حوا تم اکیلی نہیں ہو. تمہارا مقام اتنا سستا نہیں ہے تم خاندان کی بنیاد ہو تم وہ عزت کی دیوار ہو جس کے گرنے سے سارا گھر و عزت ملیامیٹ ہوجائے گی، بنت حوا تم گھر کا وہ پلر ہو جس کی وجہ سے گھر کی عزت قائم و دائم ہے. تم وہ ملکہ ہو جس کے کندھے پر بہت سی زمہ داریاں ہیں. اپنی ان زمہ داریوں سے مت بھاگو اتنا دور مت جاؤ کہ اپنے ساتھ ساتھ باپ کی عزت، ماں کا یقین اور بھائی کا مان گرا دوں. اے بنتِ حوا اتنے پَر مت پھیلاؤں کے زخمی ہوجاؤں اور پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہ ہاتھ آسکے. اے بنت حوا جب ماں باپ کا غرور توڑ کر ان کی سالوں کی محبت کو چند دن کی محبت تلے روند دیتی ہوں تو پھر کس خوشی کی امید لئیے پھرتی ہوں اے بنتِ حوا جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں اور بنا دئیے گئے ہیں تو جو تمہارا ہے وہ خود تمہارے پاس چل کر آئے گا پھر کیوں خود تلاش کرتی پھرتی ہوں. بنت حوا کچھ تو خیال کرو. خود کو انمول جانوں.
اے بنتِ حوا
لاکھ کرے کوئی محبت کے دعوے
ماں باپ کی محبت کو یاد رکھنا تم
باپ کے بھروسے کو تھامے رکھنا
نکلوں جب گھر سے باہر تم
آنکھوں سے جو کرے اشارے
باپ کا چہرا یاد کرلینا تم
ماں کی یقین قائم رکھنا
کبھی نہ ٹوٹنے دینا تم
ایسا نہ کوئی قدم اُٹھانا
زندگی بھر پھر پچتھاؤں تم
عزت ہے تمہارے ہاتھوں میں
اسے سنبھالے رکھنا تم
باپ کا سر شرم سے
جھکنے نہ کبھی دینا تم
کچھ پل کے لطف کے لیے
شیطان کے بہکاوے میں نہ آنا تم
ڈگمگا جائے جس راستے پر قدم
اس راستے پر مت چلنا تم
بھائی کے مان کا مان رکھنا
کبھی نہ بدگمان خود سے کرنا تم
بہت سی زمہ داریاں ہے تمہارے کندھوں پر
انہیں پورا کرتے رہنا تم
ملیامیٹ ہوجائے جس سے سب
ایسا قدم نہ کوئی اُٹھانا تم
آزادی کے نام پر
خود کو نہ گنوا بیٹھنا تم
اُڑنے کے چکر میں
منہ کے بل گرنا جانا تم
خود کو کبھی سستا نہ کرنا
اپنی اہمیت کو پہچانو تم
انمول سمجھو خود کو
اپنا مقام پہچانو تم
✍️مریم عباس
Asha Manhas
08-Sep-2022 12:19 PM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
Reply
Shnaya
07-Sep-2022 10:35 AM
👏👌🙏🏻
Reply
Simran Bhagat
07-Sep-2022 10:33 AM
مریم بہت خوبصورت لکھا ہے🔥
Reply